تعلم کے زیر اہتمام چھٹابیسک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام آج سے شروع ہوگا

تعلم کے زیر اہتمام چھٹابیسک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام آج سے شروع ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) تعلم سوسائٹی فار لرننگ اینڈ ریسورسز کے زیر اہتمام چھٹا فری بیسک ٹیچرز ٹریننگ پروگرام آج سے فاران کلب گلشن اقبال میں شروع ہو رہا ہے ۔

یہ پروگرام بالخصوص ایسے افراد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو تدریس کے پیشے سے وابستہ ہونا چاہتے ہوں یا ابھی نئے نئے اس پیشے سے وابستہ ہوئے ہیں۔6 روزہ ٹریننگ پروگرام میں ایک استاد کی کلاس روم سے وابستگی کی تربیت دی جائے گی۔ تعلیم میں اے آئی کے استعمال کے حوالے سے بھی آگاہ کیاجائے گا۔6روزہ سیشن دو حصوں پر مشتمل ہوگا ۔پہلا حصہ آج سے اتوار جبکہ دوسرا اگلے جمعہ سے اتوار تک ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں