پیکرا نے سوئی سدرن کی درجہ بندی کو اپ گریڈ کر دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (پیکرا)نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ریٹنگ کو اپ گریڈ کر دیا جو کمپنی کی آپریشنل کارکردگی میں اضافے کے ساتھ اس کی مالیاتی کارکردگی میں تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے جس کے آنے والے ادوار میں مزید مضبوط ہونے کی امید ہے ۔
سوئی سدرن ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن گیس یوٹیلیٹی ہے جو سندھ اور بلوچستان میں خدمات انجام دے رہی ہے .حکومت پاکستان براہ راست اور بالواسطہ طور پر کمپنی کے زیادہ تر حصص کی مالک ہے ۔