بجلی کی عدم فراہمی پر ناردرن بائی پاس پر احتجاج
کراچی(اسٹاف رپورٹر) بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف بلدیہ محمد خان کالونی کے مکینوں نے ناردرن بائی پاس پر دھرنا دیا۔
اس دوران مشتعل افراد نے ٹائر جلائے جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورکئی گھنٹوں ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5 روز سے علاقے میں بجلی بند ہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔دوسری جانب یوسف گوٹھ کے مکینوں نے بھی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجاً حب ریور روڈ کو بند کیا اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے تاہم پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔