گینگ وار کمانڈر بری

 گینگ وار کمانڈر بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں پولیس پارٹی پر حملے کے مقدمے میں فیصلہ سناتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کمانڈر ملا نثار کو بری کردیا ۔

استغاثہ کے مطابق سال 2013 میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کیلئے جانے والی پولیس پارٹی ہر گینگ وار ملزمان نے حملہ کیاتھا۔ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق ہوا تھا۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ تفتیشی افسر نے قبول کیا کہ پولیس وین یا پولیس اہلکار متاثر نہیں ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں