ٹرک اور کار میں تصادم ،دو افراد جاں بحق ،ڈرائیور فرار
کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر ناردرن بائی پاس کٹی پہاڑی کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔
ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ دوسری جانب بلدیہ حب ریور روڈ پر ڈمپر نے موٹر سائیکل کو روند ڈالا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔