میڈیکل کالج میں داخلہ منسوخی کیخلاف درخواست مسترد

میڈیکل کالج میں داخلہ منسوخی کیخلاف درخواست مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں داخلہ منسوخی کے خلاف طالبہ کی درخواست مسترد کردی۔۔۔

 تفصیلات کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری میں طالبہ کی داخلہ منسوخی کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل کالج انتظامیہ کو درخواست گزار طالبہ کی داخلہ فیس واپس کرنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ درخواست گزار کے لئے یہ معاملہ کافی پریشان کن ہے ، درخواست گزار کا ڈاکٹر بننے کا خواب تھا جو موجودہ صورتحال میں خطرے میں ہے ۔ عدالت نے کہا کہ انفرادی طور پر ہم سب کو درخواست گزار سے ہمدردی ہے لیکن بطور جج ہم قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کے پابند ہیں، عدالت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج کی پرنسپل اور پی ایم ڈی سی کو بھی معاونت کے لئے طلب کیا تھا، عدالت نے کوشش کی کہ معاملہ قانونی دائرے میں فریقین کی رضامندی سے حل ہوسکے لیکن ایسا نا ہوسکا، عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ بہت سے طلبا کا ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنا اور ڈاکٹر بننا خواب ہوتا ہے ، پی ایم ڈی سی محدود تعداد میں نشستیں الاٹ کرنے کی پابند ہے ، عدالت پی ایم ڈی سی کو داخلے کا کوٹہ بڑھانے کی ہدایت جاری نہیں کرسکتی، ایسا کرنے کی صورت میں ایک روایت قائم ہوجائے گی جس کے منفی نتائج ہونگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں