کے فور منصوبہ کو جلد از جلد پوراکیا جائے ،سعید غنی

کے فور منصوبہ کو جلد از جلد  پوراکیا جائے ،سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ ہماری بھرپور کوشش ہونی چاہیے کہ کے فور منصوبہ کو جلد از جلد پورا کیا جائے ۔

کے فور منصوبے سے کراچی کے پانی کی فراہمی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپرومنٹ پروجیکٹ کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری سید خالد حیدر شاہ، کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر عثمان معظم، سی ای او  واٹرکارپوریشن صلاح الدین بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں