گلزار ہجری اسکیم33 میں کمرشل پراپرٹیزکا نیلام عام

  گلزار ہجری اسکیم33 میں کمرشل پراپرٹیزکا نیلام عام

کراچی (سٹی ڈیسک)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے گلزار ہجری کراچی کمرشل پراپرٹیز کی600ملین سے زیادہ کا شاندار۔۔

 نیلام عام فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہا ؤسنگ اتھارٹی کی جانب سے سیکٹر 24-B اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی کمرشل پراپرٹیزکا نیلام عام بمقام پروفیسر سلیم الزمان صدیقی آڈیٹوریم آئی سی سی بی ایس گیٹ نمبر4کراچی یونیورسٹی میں منعقدکیا گیاجس میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے حصہ لیا۔ نیلامی میں تقریباً40 کمرشل پراپرٹیز نیلامی عام کیلئے پیش کی گئیں جس میں سے 21کمرشل پراپرٹیز کے نیلام عام کے نتیجے میں ہا ؤسنگ اتھارٹی کو600ملین روپے کا ریکارڈ ریونیو حاصل ہوا جو کہ اتھارٹی کی تاریخ میں ایک مثال ہے ۔ نیلام ہونے والے پلاٹوں میں سیکٹر 24-B اسکیم 33 گلزار ہجری کراچی میں، 21 کمرشل دکانوں اور 18 کمرشل پلاٹس شامل تھیں۔ اس موقع پرچیئر مین آکشن کمیٹی کا کہنا تھا کہ انویسٹرز کے اعتماد کی بحالی ادارے اور ملکی ترقی کیلئے خوش آئند ہے ۔ آکشن کمیٹی نے تمام انویسٹرز کو مبارکباد دی اور انہیں بھر پور تعاون اور ہر ممکن سہولت کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی شفاف نیلامی سے تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور معاشی استحکام میں مدد ملتی ہے ۔ انویسٹرز نے امید ظاہر کی کہ منافع بخش سرمایہ کاری کے امکانات کی تلاش کے لیے آئندہ بھی اتھارٹی کے ساتھ تعاون و ورکنگ ریلیشن شپ مزید مضبوط ہو گا۔ پٹرول پمپ اور19 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی آج کی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں