کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق ریکارڈ طلب

کے ایم سی ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی سے متعلق ریکارڈ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر کے ایم سی اور درخواست گزاروں سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

پیر کے روزسندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کے روبرو کے ایم سی کے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کے ایم سی کے مختلف شعبوں سے ریٹائرڈ ملازمین کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جارہی، ملازمین کا تعلق سٹی وارڈن اور سینی ٹیشن اور دیگر شعبوں سے ہے ۔اس میں کہا گیا کہ ملازمین 4 برسوں سے دفاتر میں دھکے کھا رہے ہیں، واجبات ادا نہیں کئے جارہے ، ریٹائرڈ ملازمین بیمار ہیں، علاج معالجے کے لئے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا جائے ۔کے ایم سی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ملازمین کو پنشن ادا کی جارہی ہے ، ملازمین ریٹائرمنٹ کے بعد دیگر مراعات کے اہل نہیں ہیں۔عدالت عالیہ نے کے ایم سی اور درخواست گزاروں سے ریکارڈ طلب کرلیا اور ریمارکس دیے کہ بتایا جائے درخواست گزاروں کو پنشن کی مد میں کتنی ادائیگی کی گئی۔عدالت نے درخواست کی سماعت موسم سرما کی تعطیلات کے 3 ہفتوں بعد مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں