گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈائون سخت کرنے کا فیصلہ

گراں  فروشوں  کے خلاف  کریک  ڈائون  سخت  کرنے  کا فیصلہ

کراچی (این این آئی)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت پیر کو ان کے دفتر میں ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔۔

جس میں گراں فروشی کی روک تھام،آکشن نظام کی بہتری،ماشہ خوروں کی ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی بچت بازاروں کی وجہ سے پید اہونے والے ٹریفک مسائل کے حل اور تجاوزات کے خاتمہ اور شہریوں کی شکایا ت کے ازالہ کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کو موثر بنانے گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ گلشن اقبال میں اتوار بچت بازارو روں کی وجہ سے پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کو دور کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو مسلسل نگرانی کی ہدایت کی گئی۔اجلا س میں ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گراں فروشی کی کوششوں سے اجلاس کو آگاہ کیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ز اپنے اپنے سب ڈویژن میں گراں فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی سے آگاہ کیا۔ اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ کھانے پینے کی اشیا کی مقررہ فہرستوں کو آویزاں نے کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز یقینی بنائیں کہ مقررہ قیمتوں کی فہرست آویزاں ہو اور فہرست کے مطابق شہریوں کو اشیا دستیاب ہوں۔ اسسٹنٹ کمشنرز اور ان کا عملہ مختلف مارکیٹوں میں قیمتیں چیک کرنے کا موثر طریقہ کار اپنائے ۔جہاں ضروری ہو ایک مقام پر مسلسل دو سے تین گھنٹے قیمتوں کی فروخت کی نگرانی کریں دکانداروں کو بھی مجسٹریٹس افسران کی نگرانی کا علم ہو تاکہ ان کے اندر قانون کا خوف پیدا ہو۔ ڈپٹی کمشنر شرقی اور بیورو اف سپلائی کے افسران آکشن نظام کو بہتر بنانے کے لئے نتیجہ خیز کوششیں کریں۔ اجلاس میں آلو پیاز اور مختلف اشیا کو آکشن میں شامل نہ کرنے کی شکایا ت کا نوٹس لیا گیا کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کو ہدایت کی کہ یقینی بنایا جاے کہ ہر چیز کا آکشن ہو ۔ اور فروٹس اور سبزیوں کی مناسب قیمتیں مقرر کی جائیں اور مقررہ کر دہ قیمت پر اشیا شہریوں کو دستیاب ہوں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر شرقی اور اسسٹنٹ کمشنر خود اتوار بچت بازاروں کی نگرانی کریں گے ۔فیصلہ کیا گیا کہ جن بچت بازاروں میں پکے کیبنز اور پکے اسٹرکچر بنے ہوئے ہیں انہیں ختم کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں