کراچی میں رواں سال 185 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی میں رواں سال 185 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں رواں سال ندی ، نالوں ، کنوؤں اور سمندر میں ڈوبنے کے واقعات میں 185 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سب سے زیادہ جون اور جولائی میں 48 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوئے۔ عبدالستار ایدھی فاؤنڈیشن کے اعلامیے کے مطابق20 دسمبر تک ڈوب کر مجموعی طور پر 185 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ جنوری میں ڈوبنے کے واقعات میں 6 افراد، فروری میں 9 افراد ، مارچ میں 21 افراد ، اپریل میں 19 ، مئی میں 22 ، جون میں 24 ، جولائی میں 24 ، اگست میں 17 ، ستمبر میں 15 ، اکتوبر میں 13 ، نومبر میں 8 جبکہ رواں ماہ 20 دسمبر تک 7 افراد جاں بحق ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں