کرنٹ سے ہلاکت:کے الیکٹرک کو48لاکھ ہرجانہ ادائیگی کاحکم

 کرنٹ سے ہلاکت:کے الیکٹرک کو48لاکھ ہرجانہ ادائیگی کاحکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کالونی میں کرنٹ لگنے سے 8 سالہ اذہان کی ہلاکت پر عدالت کا کے الیکٹرک کو 48 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

سینئر سول جج شرقی کی عدالت میں جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت ماڈل کالونی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے 8 سالہ اذہان کی ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف ہرجانے کے دعوے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کے الیکٹرک کے خلاف دعویٰ منظور کرتے ہوئے کمپنی کو متوفی کے اہل خانہ کو 48 لاکھ روپے سے زائد بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ وکیل درخواست گزار عثمان فاروق نے موقف اختیار کیا تھا کہ 2017 میں بارشوں کے دوران ماڈل کالونی میں کمسن اذہان جان کی بازی ہار گیا تھا، کمسن بچے کی ہلاکت میں کے الیکٹرک کی غفلت واضح ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف تھا کہ جس پول سے کرنٹ لگا ہے وہ  بلدیہ عظمیٰ کراچی کا ہے ، بارشوں میں گھروں سے نہ نکلنے کی آگاہی مہم کے الیکٹرک کی جانب سے چلائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود بچے کا گھر سے نکلنا اس کی غفلت ہے ،لہذا کے الیکٹرک کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں