شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلانے والے 3ملزمان پکڑے گئے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)زمان ٹاؤن پولیس نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایچ او رضوان قریشی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کورنگی کے علاقے 3 نمبر سیکٹر 50 سی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان روبن مسیح ، طالب اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کرلیا جو مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کر رہے تھے ۔