سنگین مقدمات میں تفتیش کے عمل کو تیز کرنے کاحکم

 سنگین مقدمات میں تفتیش کے عمل کو تیز کرنے کاحکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملیر میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی زیر صدارت جرائم کے فالو اپ کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

ایس ایس پی نے تمام ایس آ ئی اوز سے فرداً فرداً تمام درج مقدمات با لخصوص قتل، ڈکیتی کے دوران قتل/زخمی ، اسٹریٹ کرائم ودیگر مقدمات سے متعلق معلومات دریافت کی۔اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر سلیم شاہ نے احکامات دیے کہ تمام ایس آ ئی او ز و تفتیشی افسران قتل سمیت سنگین مقدمات میں تفتیشی عمل کو تیز بنائیں، آئندہ ہفتے کیسز کی دوبارہ پروگریس رپورٹ طلب کی جائے گی۔اس دوران مقدمات کی تفتیش و گرفتاری مفرور و اشتہاری میں کارکردگی بہتر نہ ہونے پر ایس آ ئی او ز کو شوکا ز نوٹس کا اجراء اور سرزنش کی گئی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام سنگین مقدمات میں گرفتار ملزمان کی شناخت پریڈ کے عمل کو لازمی بنائیں۔ ایس ایس پی نے اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاری کے عمل میں تیزی لانے سے متعلق سختی سے ہدایت کی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے فیگرز کو یومیہ بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے ۔گمشدہ بچوں کے کیسز کی تفتیش کو تمام ایس آ ئی او ز بذات خود دیکھیں اور اس سلسلے میں ایس ایس اوآئی یویونٹ میں تعینات تفتیشی افسران کو دستیاب وسائل فراہم کریں۔ پی ایس آ ر ایم ایس میں تمام پینڈنگ کیس فائلز مع تمام ٹیبس کی لازمی تکمیل کرائی جائے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں