پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلیاں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلیاں کردی گئیں ،شوکت علی کھتیان ایس ایس پی ٹریفک ضلع ملیر تعینات۔۔
ڈاکٹر سیدقمر عباس رضوی ایس ایس پی ٹریفک ڈسٹرکٹ سینٹرل تعینات،سید محمد علی رضا ایس ایس پی ریپیڈ رسپانس فورس الفلاح بیس تعینات،سہائے عزیز ایس ایس پی ٹریفک ضلع جنوبی تعینات،فرح امبرین وائس پرنسپل (SBB _EPTC) رزاق آباد تعینات جبکہ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی ٹریفک کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے ۔سعادت علی یاسین کو اے آئی جی فرانزک ڈویژن تعینات کردیا گیا۔ محمد اعظم جمالی کو ایس پی پرنسپل ٹریفک ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سعیدآباد کراچی تعینات کیاگیا۔