شاہ لطیف ٹاؤن:ذاتی دشمنی پر ایک شخص قتل، ڈکیتی مزاحمت پر 2زخمی

شاہ لطیف ٹاؤن:ذاتی دشمنی پر ایک شخص قتل، ڈکیتی مزاحمت پر 2زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ذاتی دشمنی پر ایک شخص قتل ، ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران سیکورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں الفیض سپر اسٹور پر ڈاکوؤں نے دھاوا بول دیا۔ اس دوران سکیورٹی گارڈ اور ڈاکوؤں میں دوطرفہ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔ ملزموں کی فائرنگ سے سپر اسٹور میں تعینات سیکورٹی گارڈ مشتاق اور ملازم امجد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں نے پولیس کو بتایا کہ مسلح گینگ سپر اسٹور میں واردات کیلئے داخل ہوا، جہاں مزاحمت پر صورتحال خراب ہوئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر17/Bمیں درخشاں شادی ہال کے قریب ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے 60 سالہ سرفراز عبدالرحیم کو قتل کردیاگیا۔ ہیڈ محرر شاہ لطیف ٹاؤن حنیف چیمہ نے بتایا کہ واقعہ ذاتی رنجش کاشاخسانہ ہے ۔ ادھر ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب نے شہری کے قتل اور ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 2 افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں