رفعت مختار نے آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )رفعت مختار نے آئی جی موٹروے پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اس سے قبل آئی جی رفعت مختار وزارت داخلہ میں بطور ایڈیشنل سیکرٹری تعینات تھے ۔دوران سروس رفعت مختار نے مختلف اہم منصب پر کام کیا۔
اس موقع پر آئی جی رفعت مختار نے کہا کہ موٹروے پولیس دنیا میں ایمانداری اور پیشہ وارنہ کار کردگی میں اپنا ایک مقام رکھتی ہے ۔ افسران ہمیشہ خوش اخلاقی سے مسافروں کی بروقت خدمت کرتے رہیں۔ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے میں افسران اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں۔