ملک کو قائد کے دئیے گئے اصولوں کے تحت چلایا جائے ،پاسبان

ملک کو قائد کے دئیے گئے اصولوں کے تحت چلایا جائے ،پاسبان

کراچی (این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے جنرل سیکریٹری اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ قائد کا یوم ولادت دعوت فکر دیتا ہے۔۔

 کہ ملک کو قائد کے دیے گئے اصولوں کے تحت چلایا جائے ۔ پاکستان اس خطے کے مسلمانوں کی حفاظت کے نظریہ کے تحت بنایا گیا تھا اس لیے اس پر سختی سے عمل کیا جائے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران بدلتی ہوئی عالمی سیاست اور حالات کا ادراک کریں۔ پاکستان جس نظریہ کے تحت معرض وجود میں اسی نظریہ کے تحت قائم رہ سکتا ہے ۔عوام کو کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور کرناقائداعظم کے پاکستان کا اصول نہیں ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں