باب کیٹ کی مرمت ودرستگی مرحلہ وار کرنے کی منظوری
کراچی (این این آئی)چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے وائس چیئرمین اسحاق تیموری کے ہمراہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے اجلاس کی صدارت کی۔
اس موقع پر چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن نے کہا کہ موجودہ بلدیاتی انتظامیہ لیاقت آباد ٹاؤن کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے ، ہم اپنے محدود وسائل کو استعمال کرتے ہوئے عوام کو ممکنہ سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ اجلاس میں فراز حسیب نے سندھ لوکل کونسل سرونٹ (میڈیکل اٹینڈینٹ) رولز 2017 کے تحت لیاقت آباد ٹاؤن کے ملازمین کو علاج معالجے کی رقم کی ادائیگی کے سلسلہ میں میڈیکل بورڈ کی منظوری کر تے ہوئے کہا کہ ملازمین کو میڈیکل کی سہولت پہنچانا اس لئے بھی ضروری ہے کہ عام آدمی کے لیے اس مہنگائی کے دور میں پرائیویٹ طور پر علاج معالجہ کر واناناممکن ہو تا جارہا ہے ۔اسی طرح سے کالعدم بلدیہ وسطی کو باب کیٹ 2018-2019 میں تحفتا ملا تھا جو وراثت میں لیاقت آباد ٹان کے حصے میں آیا ہے لہذا باب کیٹ کی مرمت و درستگی مرحلہ وار کرنے اور اسکی وہیکل لسٹ میں اندراج کی منظوری دی۔ اس کے علاوہ ٹا ن میونسپل کاپوریشن لیاقت آباد کی حدودمیں واقع رینٹس، فیس، ریٹس، چارجز، ٹال فیسوں، لیزز و دیگر محاصل میں اضافہ کی بھی منظوری دی۔ مزید براں اجلاس میں پیش کی گئیں تمام قراردادیں اتفاقِ رائے سے منظور کی گئیں۔اجلاس میں اراکین ٹان کونسل، کوآرڈینٹر صغیراحمد انصاری، ڈائریکٹر کونسل وسیم، ڈائریکٹرانتظامیہ فیض، ڈائریکٹر الیکٹریکل اصغرحسین،، اکاونٹ آفیسر پرویز، بجٹ آفیسر شاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیکل فرحت، ڈپٹی ڈائریکٹر پارک محمد نقی نے و دیگر بلدیاتی افسر ان نے شرکت کی۔