میئر کے ترجمان کے خلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

میئر کے ترجمان کے خلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ترجمان اور کے ایم سی میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی کے خلاف تاجر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں تاجر فراز خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں متاثرہ تاجر نے موقف اختیار کیا کہ کرم اللہ نے ساتھیوں سمیت مجھ پر فائرنگ کی۔ میئر کراچی کے ترجمان اور اُس کے ساتھیوں نے صفائی کے 9 کروڑ 87 لاکھ روپے وصول کیے ، رقم کی واپسی کے تقاضے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں