فاطمہ فرٹیلائزر کے زیر اہتمام چھٹے کسان ڈے کا انعقاد
کراچی(سٹی ڈیسک)فاطمہ فرٹیلائزر نے چھٹا کسان ڈے ایک تاریخی تقریب کے انعقاد کے ساتھ منایاجس میں پالیسی سازوں، اسٹیک ہولڈرز اور کسانوں کو پاکستان کی معیشت میں زراعت کے اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مدعوکیا گیا۔
تقریب میں نہ صرف کسان ڈے کاملک بھر کے کسانوں کی فلاح و بہبود اور انکی پہچان کو اجاگر کرنے والے ایک عملی پلیٹ فارم کے طور پراعتراف کیا گیا۔تقریب میں وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی اینڈریسرچ رانا تنویر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر، پاکستان میں ایف اے او کی نمائندہ فلورنس رول اور ڈائریکٹر جنرل جی سی آئی پی ایل جنرل شاہد نذیر نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان کبھی زرعی شعبے میں بے انتہا کامیاب تھامگر آج پیچھے رہ گیا ہے ، تحقیق اور نئی سوچ اس رجحان کو بدل سکتے ہیں۔انہوں نے نجی کمپنیوں، بشمول فاطمہ فرٹیلائزر، کے کردار کو بھی سراہا جو نہ صرف کسانوں کی بہتر رہنمائی کر رہی ہیں بلکہ پیداوار میں اضافہ کرکے خوراک کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد مراد نے کہا کہ آج جب ہم چھٹا کسان ڈے منا رہے ہیں تو ہم اپنے معاشرے کے حقیقی ہیروز یعنی پاکستان کے کسانوں کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ اور سیلز، رابل سدوزئی نے کہا کہ کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور کسان ڈے ان کی بے مثال ہمت اور عزم کو ہمارا خراج تحسین ہے ۔ میجر جنرل شاہد نظیر ڈائریکٹر جنرل گرین پاکستان انیشیٹو نے کہا کہ قومی غذائی تحفظ کے لیے کسان برادری کا اہم کردار ہے ۔