اندھی گولی لگنے سے 2نوجوان زخمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے النور سوسائٹی کے قریب پراسرارطورپر ایک ہی اندھی گولی لگنے سے 2 نوجوان زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے کی حدود سپر ہائی وے النور سوسائٹی کچا پکا روڈ کے قریب گولیاں لگنے کے نتیجے میں 2 نوجوان زخمی ہوگئے ،مضروبین کو طبی امداد کیلئے عباسی شہیدسپتال منتقل کیاگیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ،ان کی شناخت 23 سالہ دلبر ولد امیر علی اور26 سالہ آفتاب ولد سکندر علی کے نام سے ہوئی ،ایس ایچ ا وخالد عباسی کے مطابق دونوں نوجوان راہگیر ہیں،جو ایک ہی اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔