طبقاتی نظام تعلیم تبدیل کر رہے ہیں،ٹاؤن چیئرمین گلبرگ
کراچی (اسٹاف رپورٹر )گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ کا ایک اور احسن اقدام ،سرکاری اسکولوں میں کرائے جانے والے انقلابی اقدامات و اصلاحات پرکارکردگی رپورٹ پیش کردی۔
اس سلسلے میں خصوصی تقریب ایجوکیشن آفس میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم طبقاتی نظام تعلیم کو تبدیل کر رہے ہیں، اسکولوں کے انفرااسٹرکچر کو درست ، تدریسی عمل میں اصلاحات کردی گئی ہیں، تعمیراتی کام کرواتے ہوئے ،طلبہ واساتذہ کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنائی ہے ۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے مزید کہاکہ ہم ڈیجیٹل لرننگ اسپیس سسٹم کا قیام عمل میں لا رہے ہیں ،تاکہ اساتذہ کو جدید طرز تعلیم سے متعارف کرائیں ۔اس موقع پر سابق ٹاؤن ناظم فاروق نعمت اللہ نے کہا کہ موجودہ تعلیمی نظام میں تبدیلی کی ضرورت ہے ۔