کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم اور لیبارٹری کا افتتاح

کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کورنگی میں سولر سسٹم اور لیبارٹری کا افتتاح

کراچی(آن لائن)سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا موریانی نے کمبائنڈ ایفلونٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ ، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں 640 کلوواٹ سولر انرجی پروجیکٹ اور لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

 اس ضمن میں منعقدہ تقریب میں ایم ڈی ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سیپا وقار حسین پھلپھوٹو اور لیدر انڈسٹری کے ممبران بھی شریک ہوئے ۔ سیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا موریانی نے پرائیوٹ سیکٹرز ،بالخصوص یونیڈو،جی ای ایف اور انوائرمینٹل سوسائٹی کی لیدر انڈسٹری کے شعبے کی ترقی کیلئے ان کی کوششوں کو سراہا اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے COP29 سے پاکستان کے وعدوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے سولر سسٹم کے لئے یونیڈو،جی ای ایف کے تعاون کے ساتھ ساتھ کورنگی میں صفائی کے کاموں کے لئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات کی تعریف کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں