کل مرمتی کام، ضلع غربی میں فراہمی آب متاثرہوگی،واٹر بورڈ

 کل مرمتی کام، ضلع غربی میں فراہمی آب متاثرہوگی،واٹر بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان واٹر کارپوریشن نے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر 25-2024 کے سالانہ مینٹی ننس کا کام اتوار کو 9 فروری کو کیا جائے گا۔۔۔

ولیکا گرڈ اسٹیشن پر شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 7 گھنٹے ہوگا جس کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی سپلائی بند رہے گی ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ بجلی کے کام کی وجہ سے ضلع غربی اور کیماڑی کو مجموعی طور پر 34 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا جبکہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو معمول کے مطابق پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔ترجمان نے بتایا کہ شہر کو مجموعی طور پر ٹوٹل 650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے جبکہ شہر کو 616 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری رہے گی ۔ضلع غربی اور کیماڑی کے رہائشیوں سے درخواست ہے کہ وہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں ، تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے  ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں