ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ، انسداد پولیو مہم کا جائزہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم اور ایس ایس پی زیشان شفیق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے پولیس انتظامیہ اورانسدادپولیو کی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
اس اجلاس میں ضلع وسطی کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز ، اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایچ او ہیلتھ ، توقیر احمد اور پولیو ٹیم نے شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیوٹیم کے فوکل پرسنز، ایس ایچ اوز علاقے کے معزیزین کو آن بورڈ لے کر پولیو مہم بہتر بنائیں جبکہ اسکولز، مالز اور دیگر پبلک مقامات پر بھی ویکسین پلائی جارہی ہیں اس کو بھی مزید تیز کیا جائے ، کوئی بھی یو سی لو پروفارمنس نہیں رہنی چاہیے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایچ او ہیلتھ اور پولیو کے ٹانز فوکل پرسنز نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کی بریفنگ بھی دی۔ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نیانسداد پولیو مہم میں پولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ایس ایس پی ضلع وسطی زیشان صدیقی نے کہا کہ پولیو وائرس ایک چیلنج ہے جس پر سب نے مل کر کام کرنا ہے اور گھر گھر جانے والے تمام پولیس اہلکار عوام سے اچھے روئیے کے ساتھ پولیو ٹیم کے ساتھ کام کریں اور اپنی تمام تر توانائیاں اس مہم پر لگائیں یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کی جنگ ہے جسکو ہم نے مل کر جیتنا ہے ۔