کراچی میں کسی قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،ایم کیو ایم

کراچی میں کسی قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ،ایم کیو ایم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی عامر صدیقی اور انجینئر عثمان احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی قانون پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ۔ڈمپرز کو مقررہ اوقات پر چلنے کی اجازت دی جائے ۔

شہر میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے ۔کراچی کے شہری ٹیکس دیتے ہیں تو ملک پلتا ہے ۔جو لوگ مر رہے ہیں ان کے اعداد و شمار ملنے چاہئیں ۔ہم پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں ہیں ہم نے حکومت کو آئینہ دکھایا ہے ۔جمعہ کو آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے کہا کہ آئی جی سندھ سے ملاقات میں شہر میں بچوں کے اغوا کے واقعات ،ڈمپرز اور ٹریفک حادثات ،اسٹریٹ کرائم کے واقعات اور ڈسٹرکٹ ایسٹ سے متعلق ایشوز پر بات چیت ہوئی ہے ۔ہم چاہتے ہیں ڈمپرز کو مقررہ اوقات پر چلنے کی اجازت دی جائے ۔جتنے بھی ٹریفک حادثات ہو رہے ہیں رہائشی ایریا میں ہو رہے ہیں ۔گاڑیوں کی خراب صورتحال پر ایک میکنزم بننا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ 70 لاکھ گاڑیوں کے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ساڑھے پانچ ہزار ٹریفک پولیس اہلکار ناکافی ہیں ۔سندھ حکومت شہر میں ٹریفک پولیس کی نفری تعینات کرے ۔ہیوی ٹریفک کا ٹائم شیڈول ہم دوسری ملاقات میں ڈی آئی جی ٹریفک سے لیں گے ۔کراچی کے شہری ٹیکس دیتے ہیں تو ملک پلتا ہے ۔جو لوگ مر رہے ہیں ان کے اعداد و شمار ملنے چاہئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں