اضافی پنشن کی عدم ادائیگی ٹاؤنزمیں ریٹائر ملازمین کا احتجاج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آل کے ایم سی ٹی ایم سیز ریٹائر ایمپلائزو پینشنرز الائنس کی کال پر کراچی کے ٹاونز کالعدم ڈی ایم سیز ہیڈ آفس پر ریٹائر ملازمین نے بھرپور احتجاج کیا۔
کالعدم بلدیہ جنوبی کے صدر ٹاؤن میں یونائیٹڈ ورکرز یونین،متحدہ ورکرز فرنٹ ،سجن یونین کے رہنماؤں حبیب الرحمن اعوان،نظام الدین، محمد راشد،مزمل شاہ،عبدالوسام،پھول محمد،الیاس جدون نے احتجاج کی قیادت کی۔لیاری ٹاون میں پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین ،پیپلز یونٹی،پیپلز لیبر یونین کے رہنماؤں جاوید بلوچ،اشرف اعوان،اسلم بزنجو ،صابر برکت نے احتجاج کی قیادت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک بھر کے محنت کش اب متحد ہوکر 10 فروری کو اسلام آباد میں پنشن اصلاحات،مراعات میں مسلسل کمی اور خاتمے کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں۔