مقابلوں،چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 20ملزم گرفتار

مقابلوں،چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 20ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف مقابلوں، چھاپوں کے دوران زخمیوں سمیت 20 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، نقدی، موبائل فون، موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل جعفر کٹ راول مسجد کے قریب مقابلے میں دو ڈاکوؤں یاسر اور عبدالرافع کو حراست میں لے لیاگیا ۔ ادھر جہاں آباد کیبل مارکیٹ میں مقابے کے دوران دو ڈاکو دھرلیے گئے ، عبدالشکور بنگالی اور عاکف ریحان سے پستول بمعہ گولیاں اور موٹر سائیکل ضبط کرلی گئی جب کہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ جمشید کوارٹرز پولیس نے جیل روڈ مہاجر کالونی سے ملزم فیصل عرف منجن کو گرفتار کیا۔ پریڈی پولیس نے 2 ملزمان جمل اور کاشف کو گرفتار کر کے اسلحہ ، آدھا کلو چرس اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔ موچکو پولیس نے دو موٹر سائیکل لفٹر ز کوگرفتار کرلیا ۔ سرجانی پولیس نے یوسف گوٹھ سے ملزم جاوید کو گرفتار کیا۔ ادھر اورنگی پولیس نے گٹکا فروش راشد کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں پولیس نے مبینہ ٹاؤن، گلشن معمار،شاہراہ نور جہاں میں کارروائیوں کے دوران ملزموں محمد عاقب ، معراج عبدالودود اور فضل الرحمان کو گرفتار کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں