انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر )سچل گوٹھ میں مشتعل افراد کی جانب سے انسداد پولیو ٹیم پر حملے کا انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سچل گوٹھ میں 25 افراد نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہوئے ٹیم سے جھگڑا کیا ، پولیس نے 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔