غزہ پر زبردستی قبضے سے امریکا باز رہے ،شاداب رضا

غزہ پر زبردستی قبضے سے امریکا باز رہے ،شاداب رضا

کراچی(این این آئی)سربراہ پاکستان سنی تحریک شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ افغانستان کی شکست سے امریکہ کو عبرت حاصل کرنا چاہیے ۔۔۔

غزہ پر زبردستی قبضے سے امریکا باز رہے ،ٹرمپ کی پالیسیاں عالمی امن کو غیر متوازن کر دیں گی،فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے خلاف حکومت پاکستان کا بیان خوش آئند ہے لیکن عملی اقدامات کی بھی ضرورت ہے ،پوری دنیا کے انصاف پسند غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہے ،اقوام عالم فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کی تعمیر وترقی اور معیشت کی بہتری کیلئے کردار دا کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر مرکزی رہنماں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ غزہ سمیت فلسطین میں دیر پا امن کیلئے سخت فیصلے کرنے ہوں گے ، دنیا اسرائیلی مظالم کے خلاف خاموشی توڑے ،ٹرمپ کا بیان صرف فلسطینیوں کے خلاف نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کے خلاف ہے ،ٹرمپ کی انصاف مخالف تمام پالیسیاں گریٹر اسرائیل کے ناپاک منصوبے کی حمایت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کی یہود دوستی اور مسلمانوں سے دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ،عالمی فوجداری عدالت پر پابندی لگانے کا ٹرمپ کا فیصلہ انصاف اور دنیا کے امن کے خلاف انتہائی خطرناک اقدام ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کی سپورٹ میں اندھا ہوچکا ہے جو حق وانصاف اورظلم وبربریت میں تمیز کرنا بھول چکا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں