گلشن ٹاؤن میں سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش اختتام پذیر

گلشن ٹاؤن میں سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش اختتام پذیر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹان میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش اختتام پذیر ہوگئی۔۔

 نمائش میں درجنوں اقسام کے ہزاروں پھولوں وپودوں کو نمائش کیلئے رکھا گیا تھا جبکہ نایاب قسم کے پرندوں نے بھی عوام کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔ نمائش کی اختتامی تقریب میں چیئرمین گلشن اقبال ٹان ڈاکٹر فواد احمد نے شاندار پروگرام کے انعقاد پر محکموں کو سراہا اور کہا کہ ٹیم ورک کے نتیجے میں پروگرام میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر محکمہ جاتی سربراہان اور محکمہ پارک کے عملے کو شیلڈ اور تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ معززین شہر اور بین الاقوامی سفیروں نے نمائش میں شرکت کرنے کے ساتھ اسے کراچی کی بہترین نمائش قرار دیا اور کہا کہ دوسرے ٹاؤنز کو بھی گلشن ٹاؤن کی تقلید کرتے ہوئے عوام کیلئے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں