خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار

خاتون سے نازیبا حرکت  کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جوہر آباد کی حدود میں خاتون سے نازیبا حرکت کرنے والا ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکرلیا گیا۔

فیڈرل بی ایریا بلاک 14 نزد مصطفیٰ مسجد کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی جس میں ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کی جانب سے خاتون سے بدتمیزی کی گئی تھی۔ویڈیو پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیئے تھے جوہر آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کی شناخت محمد کاشف ولد غلام نازک کے نام سے ہوئی ہے جو بلاک 14 فیڈرل بی ایریا کا رہائشی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں