میڈیکل کالجوں میں دہرے ڈومیسائل پر 100 سے زائد امیدواروں کے داخلوں کا انکشاف

میڈیکل  کالجوں  میں  دہرے  ڈومیسائل  پر 100 سے  زائد  امیدواروں  کے  داخلوں  کا انکشاف

کراچی (این این آئی)کراچی کے میڈیکل کالجوں میں اندرون سندھ، پنجاب اور وفاق کے 100 سے زائد ایسے امیدواروں کے داخلے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔۔

 جو دہرے ڈومیسائل کے حامل ہیں۔ذرائع کے مطابق 100 سے زائد امیدواروں کے پاس دہرے ڈومیسائل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، امیدوار گزشتہ سال اندرون سندھ میں داخلہ نہ ملنے پر کراچی کا ڈومیسائل بنا کر کامیاب ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر زیادہ تر ڈومیسائل کراچی کے ضلع شرقی سے بنوائے گئے ، امیدواروں کا میٹرک اور انٹر کراچی سے باہر کا تھا جبکہ ان میں نے کچھ امیدواروں کے پنجاب کے ڈومیسائل پکڑے گئے ، جنہوں نے بعد میں سندھ کا بھی ڈومیسائل بنوایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کا ڈومیسائل سسٹم آن لائن ہونے کے باعث جعلسازی پکڑی گئی ، سندھ میں سسٹم آن لائن نہ ہونے کی وجہ سے دہری دستاویزات کی تصدیق مشکل ہے ۔سندھ میں صوبائی حکومت کی ڈومیسائل پالیسی کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک اور او اور اے لیول کرنے والے امیدواروں کی نمایاں اکثریت میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے محروم ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اور ان کی جگہ تینوں صوبوں، وفاق اور اندرون سندھ کے طلبہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق کراچی میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی امیدوار نے میٹرک اور انٹر اسلام آباد بورڈ سے کیا تھا۔ دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 30 داخلے روک لیے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں