رینجرزوپولیس کی مشترکہ کارروائی،منشیات فروش گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ۔۔
کراچی کے علاقے ناتھا خان ڈرگ روڈ سے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد جاوید کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے 1.5 کلو گرام ہیروئن، 2.7 کلو گرام آئس/ ہیروئن مکسچر، 460 گرام چرس، چوری شدہ مختلف قسم کے موبائل فونز، مختلف نیٹ ورک کی سم کارڈز، پاسپورٹ اور نقدی بر آمد کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کراچی کے مختلف علاقوں ڈرگ روڈ، ناتھا خان، شاہ فیصل کالونی، گلشن اقبال، جامعہ کراچی کے گردونواح اور بیرون ملک منشیات سپلائی کرنے میں ملوث ہے ۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔