راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار

راہ چلتی برقع پوش خاتون  سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ملزم ہینڈ بیگ چھین کر فرار ہوگیا، جس کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

شہرقائد میں موبائل فون چھینے کے بعد راہ چلتی خواتین سے بیگ چھینے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ضلع وسطی کے تھانے جوہرآباد کی حدود فیڈرل بی ایریا بلاک 9 ریلوے سوسائٹی میں موٹرسائیکل سوارملزم راہ چلتی برقع پوش خاتون سے ہینڈ بیگ چھین کر فرارہوگیا ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں