ایک ہفتے میں چار گراں فروش گرفتار، 6 دکانیں سربمہر

ایک ہفتے میں چار گراں فروش گرفتار، 6 دکانیں سربمہر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیرصدارت ڈپٹی کمشنر ز اور بیورو آف سپلائی کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا ۔۔

جس میں اشیاء خورد نوش کی سرکاری نرخوں کے نفاذ اورگراں فروشی کے خلاف کراچی انتظامیہ کی جاری مہم کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اپنے ضلع میں گراں فروشی کے خلاف مہم اور سرکاری نرخ پر اشیا کی فراہمی کی کوششوں سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 21 لاکھ86 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور چارگراں فروش گرفتار اور 6 دکانیں سربمہر کی گئیں۔ کراچی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق 3 فروری تا 9 فروری کے دوران ضلع جنوبی میں 9 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ضلع غربی میں 93 ہزار روپے جرمانہ ضلع وسطی میں 2 لاکھ 64 ہزار ضلع کورنگی میں 2 لاکھ 90 ہزار شرقی میں 1 لاکھ 35 ہزار ملیر میں 1 لاکھ 55 ہزار جبکہ ضلع کیماڑی میں 1 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مجسٹریٹس نے ضلع کیماڑی میں دو گراں فروش گرفتا ر 4 دکانیں سیل ضلع غربی میں دو گراں فروش گرفتار جبکہ ضلع جنوبی اور کورنگی میں ایک ایک دکانیں سر بمہر کی گئیں۔ اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کی ہدایت کی گئی کہ وہ ماشہ خوروں کی رجسٹریشن کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرے اور اگلے اجلاس میں رپورٹ پیش کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں