بیرونِ ملک جانے والے47 مسافر ائرپورٹ پر آف لوڈ

کراچی (آن لائن)کراچی ایئر پورٹ سے برطانیہ کے اسٹوڈنٹ ویزے پر جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں سمیت 16 ممالک کے 47 افراد کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کیا گیا ہے۔
جن میں 3 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہیں۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے سی وزٹ ویزے کے 1، ترکی میں فیسٹیول نمائش کے لیے ویزے پر جانے والے شخص کو ایونٹ سے تعلق نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا جبکہ سعودیہ کے 19 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا، جن میں 1 بلیک لسٹ مسافر بھی شامل ہے ۔ سعودی عرب میں ورک ویزے پر جانے والے 2 افراد کو بلیک لسٹ ہونے پر پرواز سے روک دیا گیا، مالدیپ اور لائبیریا کے آن آرائیول ویزے کے 2 مسافروں کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا۔جنوبی افریقا میں رہائشی پرمٹ پر 1 مسافر کو اُتارا گیا، قطر میں ورک ویزے کے 1 اور ویزا آن آرائیول کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ۔