ڈاؤ یو نیورسٹی نے دہرے ڈومیسائل پر 18 داخلے منسوخ کر دئیے

کراچی(آئی این پی )ڈاؤ یونیورسٹی نے دہرے ڈومیسائل پر 18 داخلے منسوخ کر دئیے ، دوہرے ڈومیسائل پر تین ستمبر کی تاریخ درج تھی جبکہ داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے ستمبر کے پہلے ہفتے کی تاریخ دی گئی۔
تفصیل کے مطابق سندھ کی میڈیکل جامعات میں دہرے ڈومیسائل پر ڈا یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکریٹری صحت کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے دہرے ڈومیسائل کی بنیاد پر اٹھارہ داخلے منسوخ کیے ، ڈا یونیورسٹی میرٹ پر داخلے فراہم کرتی ہے ، تصدیق کے بعد داخلے منسوخ کئے ہیں۔محکمہ صحت حکام نے ڈایونیورسٹی سے موصول خط کی تصدیق کردی۔