مکان میں آتشزدگی سے خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج

 مکان میں آتشزدگی سے خاتون کی ہلاکت کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے باغ گورنگی کے گھر میں خاتون کا جھلس کر جاں بحق اوربیٹا،بیٹی کے زخمی ہونے کا واقعہ جاں بحق خاتون گلشن بی بی کے شوہر راشد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمہ مدعی کے بھائی دلاور کے خلاف درج کیا گیا۔مدعی نے بیان دیا کہ اسکا اپنے بڑے بھائی دلاور سے گزشتہ 6 ماہ سے گھریلو تنازعہ چل رہا ہے ۔ماضی میں بھی کئی مرتبہ لڑائی جھگڑا ہوا۔پیر کومیں دکان میں تھا میرا بھائی دلاور پٹرول کی بوتل لئے زبردستی میرے گھر میں داخل ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں