پڈعیدن :ڈرائیوروں سے ہاتھاپائی،بھتے کے الزام میں6 پولیس اہلکار معطل

پڈعیدن :ڈرائیوروں سے ہاتھاپائی،بھتے کے الزام میں6 پولیس اہلکار معطل

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) ایس ایس پی خیرپور نے مہران ہائی وے پر کوٹ لالو تھانے کے 6 اہلکاروں کو ہاتھا پائی اور بھتہ خوری کے الزام میں معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس خیرپور توحید میمن نے مہران ہائی وے پر تعینات کوٹ لالو تھانے کے 6 اہلکاروں کو ڈرائیوروں سے ہاتھا پائی اور مبینہ بھتہ خوری کے الزام میں معطل کرکے لائن حاضر کردیا ۔ معطل کئے گئے اہلکاروں میں اے ایس آئی انور چانگ، کانسٹیبل فیض محمد،فرمان، غلام قاسم ،سجاد وحید احمد اور لطیف شامل ہیں جبکہ واقعہ کی انکوائری کے لئے ٹیم مقرر کر دی گئی ہے ۔ ایس ایس خیرپور توحید میمن نے کہا کہ بغیر روٹ پرمٹ دن کے اوقات میں ہیوی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت دی جارہی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں