ٹھل:مقامی زمیندار نے مگر مچھوں کا جدید طرز کا فارم بنالیا

ٹھل:مقامی زمیندار نے مگر مچھوں کا جدید طرز کا فارم بنالیا

ٹھل(نمائندہ دنیا) کہتے ہیں شوق کی کوئی قیمت نہیں، شوق ایسا کہ انسان کو معاشی طور پر خود کفیل بناڈالے ۔ ٹھل کے مقامی زمیندار نے مگر مچھ کا فام ہاؤ س بنا ڈالا۔۔

 مگر مچھوں کے تالاب نما فام ہاؤس میں 16 سے زائد مگر مچھوں کی نشوو نما کرکے جدید طرز سے فارمنگ کی جارہی ہے ۔ سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے میہوں پور کے گاؤں بھمبور میں مقامی زمیندار داؤد خان کھوسو نے مگر مچھوں کا فام ہاؤ س بنایا ہوا ہے ، جہاں جدید طرز کے مطابق مگر مچھوں کی فارمنگ کی جارہی ہے ۔ اس وقت 16 سے زائد مگرمچھ تالاب میں موجود ہیں ، جن کی دیکھ بھال کے لئے 24 گھنٹے ملازم مقرر کئے گئے ہیں ، جو مگرمچھوں کی اچھی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ مقامی زمیندار داؤد خان کھوسو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں مختلف جانوروں اور پرندوں کے فارمنگ کی جارہی ہے ، جبکہ مگرمچھوں کی فارمنگ سے بے خبر ہیں ۔ دیگر ممالک میں مگر مچھوں کی کھال سے مختلف اقسام کی قیمتی چیزیں بنتی ہیں ، جس میں شوز، پرس اور دیگر اشیا شامل ہیں جو دنیا بھر میں مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں ، جبکہ اس کے علاوہ مگر مچھ کا گوشت دیگر ممالک میں فی کلو 10 ہزار روپے سے زائد میں فروخت ہوتا ہے ۔ مقامی زمیندار کے مطابق امید ہے مگر مچھ انڈے دیں گے جس کے بعد ان کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوجائے گا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوجاتا ہے تو یہ ملکی معیشت کیلئے بہت مددگار ثابت ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں