اسلحہ برآمدگی کیس،نوجوان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلحہ برآمدگی کیس،نوجوان کے ریمانڈ کی استدعا مسترد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس سے نوجوان کے اغوا کیس میں گرفتار ملزم کا اسلحہ برآمدگی کیس میں ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔۔

 عدالت نے کیس کی جامع تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے انسداد دہشتگردی منتظم عدالت کے روبرو ڈیفنس میں نوجوان مصطفی کے اغوا کیس کے ملزم ارمغان کی غیر قانونی اسلحے کے مقدمے میں گرفتاری کی اجازت کی درخواست دائر کی، تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ ملزم ارمغان کے گھر سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ، ملزم سے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق علیحدہ تفتیش کرنی ہے ، ملزم کے گھر سے بھاری تعداد میں برآمد اسلحہ غیر قانونی ہے ، پولیس غیر قانونی اسلحہ کا علیحدہ مقدمہ میں ملزم کو جیل سے دوبارہ گرفتار کرنا چاہتی ہے ، مغوی مصطفی عامر کو قتل کردیا گیا یا وہ زندہ ہے کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ، ملزم سے مزید تفتیش سے ہی صورت حال واضح ہوسکتی ہے ، عدالت نے پولیس کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ چھ جنوری کو مصطفی عامر کے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں اے وی سی سی نے گزری میں ملزم ارمغان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا جہاں ملزم کی فائرنگ سے ڈی ایس پی احسن ذوالفقار اور سپاہی زخمی ہوئے تھے ۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم ارمغان کو 10 فروری کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں