کراچی ریجنل پلان 2047ء کیلئے سفارشات لی جائیں گی،سعید غنی

کراچی ریجنل پلان 2047ء کیلئے سفارشات لی جائیں گی،سعید غنی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ 2007ء میں بنائے گئے شہری ماسڑ پلان پر عمل نہیں ہوسکا۔

گزشتہ روز کراچی ریجنل پلان 2047ء منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے سفارشات لی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کراچی شہر کے لیے 3 ماسٹر پلان بنے تھے ، 2007ء میں بنائے گئے پلان پر عمل نہیں کیا جاسکا تھا۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ اس پلان کو 2018 ء میں نوٹیفائی کر نے کا کہا گیا مگر اس کا فائدہ نہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں