ڈمپر مافیا کیخلاف آفاق احمد کی حمایت کرتے ہیں ،شرجیل گوپلانی

 ڈمپر مافیا کیخلاف آفاق احمد کی حمایت کرتے ہیں ،شرجیل گوپلانی

کراچی(بزنس رپورٹر) آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن اور آل پاکستان ٹمبر ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ ڈمپر ، ٹرک اور ٹینکر مافیا کیخلاف سندھ حکومت کارروائی کرنے کے بجائے ان کی سرپرستی کررہی ہے ۔

اپنے ویڈیوبیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ڈمپر سمیت دیگر ٹرانسپورٹ مافیا کیخلاف آواز اٹھانے کی حمایت کرتے ہیں مگر افسوس اس بات ہے کہ کراچی کے شہریوں کی آواز اٹھانے کے جرم میں آفاق احمد کو گرفتار کیا گیا اور انسداد دہشتگردی سے متعلق ان پر مقدمات کا اندراج کیا جو سراسر ذیادتی کے مترادف ہے ۔ شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں 93 شہریوں کو شہید کرکے کسی بھی ایک ڈرائیور کیخلاف سندھ حکومت نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ انکی سرپرستی کی جارہی ہے جسکی تاجر براداری کھلم کھلا مخالفت کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں