پراسیکیوشن نے دلائل کے لئے وقت مانگ لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت، پراسیکیوشن نے دلائل کے لئے وقت مانگ لیا۔
سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلکس میں قائم انسداد دہشتگردی عدالت میں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ علاوہ ازیں سندھ ہائیکورٹ نے بن قاسم میں سرکاری زمینوں ہر تجاوزات کے خلاف درخواست پر اینٹی انکروچمنٹ ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ دو رکنی آئینی بینچ نے بن قاسم کے علاقے لٹھ بستی میں سرکاری زمینوں پر تجاوزات کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔