شاہراہیں خوبصورت بنانے کیلئے نجی اداروں سے تعاون لینے کا فیصلہ

شاہراہیں  خوبصورت  بنانے  کیلئے  نجی  اداروں  سے  تعاون  لینے  کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں پیر کو ایک جلاس میں شہر کی مختلف اہم شاہراہوں پر صفائی فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت اور انھیں سرسبز اور خوبصورت بنانے کے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر(ویڈیو لنگ کے ذریعے ) اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید ، مینجنگ ڈائریکٹر سالڈویسٹ واٹر کارپوریشن ٹاون ایڈمنسٹریشن جنوبی، بلدیہ عظمی اور کے ڈی کے اے لوکل گورنمنٹ سمیت محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلا س میں شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، شہید ملت، عبداللہ ہارون روڈ، کورنگی روڈ، شیر شاہ سوری، آئی آئی چندریگر روڈ اور برنس روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت اور خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزکمشنر کراچی رابعہ سید نے تصاویر اور چارٹس کی مدد سے جاری کام اور منصوبہ بندی کی تفصیلا ت سے اجلاس کو آگاہ کیا۔ جبکہ متعلقہ افسران نے اپنے اداروں کے تحت جاری کام اور منصوبہ بندی کے حوالہ سے کارکردگی اور حائل رکاوٹوں کی تفصیلات بتائیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں صفائی کا نظام بہتر بنانے فٹ پاتھ اور سڑکوں کی مرمت کے کام میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں متعلقہ اداروں کی مدد کریں گے ۔ یقینی بنائیں گے کہ شہر کی بہتری اور شہری مسائل کے حل کے لئے حکومت کی مربوط کوششیں بارآور ہوں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہید ملت روڈ فٹ پاتھ اور میڈینز کو بہتربنایا جائے گا اور دونوں اطراف شجرکاری کی جائے گی کمشنر نے بلدیہ عظمی کے چیف انجینئر اور ڈی جی پارکس کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلہ میں اقدامات کریں اجلاس میں بلدیہ عظمی کو شہید ملت برج کے نیچے پیور کی تنصیب اور صٖفائی کے ذریعے پل کے نیچے کی حالت بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ڈپٹی کمشنرز شاہراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے نجی اداروں کا تعاون حاصل کریں گے ان کے ساتھ اجلاس کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ نجی ادارے اپنے دفاتر کے سامنے کے حصوں کو خوبصورت اور سرسبز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں