روہڑی:ہندو برادری نے ہولی کا تہوار منایا

روہڑی (نمائندہ)روہڑی میں ہندو برادری نے ہولی کا تہوار جوش و خروش سے منایا، جہاں ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر اور۔
مبارکباد دے کر خوشیاں بانٹی گئیں۔اس موقع پر پوج ہندو پنچایت روہڑی کے مکھی وکی کمار ڈوڈیجا کی قیادت میں نوجوانوں نے شاہی بازار، مسان روڈ، اسٹیشن روڈ اور زرعی مارکیٹ میں جشن منایا، ایک دوسرے کو رنگ لگائے اور تہوار کی خوشیاں بانٹیں۔ مکھی وکی کمار ڈوڈیجا نے کہا کہ ہولی ہندو برادری کا ایک خوشی بھرا تہوار ہے ، جو دنیا بھر میں جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ اور تقریبات کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے ، جس میں دعائیں اور مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔