درگاہ اور قبرستان کی اراضی کے ریکارڈ کی چوری کا انکشاف

درگاہ اور قبرستان کی اراضی کے ریکارڈ کی چوری کا انکشاف

حیدر آباد (رپورٹ :ثاقب سلہری )ریونیو افسران اور لینڈ مافیا کی مبینہ ملی بھگت سے وقف درگاہ اور قبرستان کی اراضی کے ۔

ریکارڈ کی چوری کا انکشاف ہوا ہے ۔ کمشنر حیدرآباد کے احکامات کے باوجود تحقیقات میں تاخیر اور ملوث افسران کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ متعلقہ ریکارڈ غائب ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق درگاہ محبت شاہ بخاری اور ملحقہ قبرستان کی 3,236 اسکوائر گز اراضی کو لینڈ مافیا نے ریونیو ریکارڈ میں جعلسازی کرکے اپنے نام منتقل کروا لیا تھا، اس میں حیران کن طور پر 400 گز سے زائد قدیم مسجد کی ملکیت بھی جعلسازی کے ذریعے تبدیل کر دی گئی۔یہ اسکینڈل 2016 میں اس وقت کے کمشنر قاضی شاہد پرویز کی تحقیقات میں سامنے آیا تھا، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی وقف املاک کی غیرقانونی منتقلی کا انکشاف ہوا۔ تحقیقات کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر نے جعلی انٹریز ختم کرنے کی سفارش کی تھی، جس پر کمشنر نے سوموٹو ایکشن لیا، مگر 9 سال گزرنے کے باوجود کوئی حتمی کارروائی نہیں ہو سکی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں