کے پی ٹی کی جانب سے مزید پندرہ ایکڑ اراضی واگزار

کے پی ٹی کی جانب سے مزید پندرہ ایکڑ اراضی واگزار

کراچی(بزنس رپورٹر ) یونس آباد میں موجود تجاوزات کے خاتمے کیلئے 13 مارچ کو آپریشن کیا گیا جس میں 15 ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

مجموعی طور پر واگزار اراضی کا رقبہ 75ایکڑ ہوگیاہے اور اس کی کل لاگت 55 ارب ہے ۔ آپریشن کے دوران 50 غیر قانونی تجاوزات عیر قانونی بلڈنگ ،تعمیری مراحل کی بلڈنگ،گودام، دکانیں اور چھپرے شامل ہیں، آپریشن میں سندھ ریونیو اسٹاف اسسٹنٹ کمشنر کیماڑی، پولیس، اینٹی انکروچمنٹ، لینڈ ڈپارٹمنٹ ، پی ایس ایف، پورٹ انٹیلی جنس، کے پی ٹی اینٹی انکروچمنٹ، چیف مکینکل انجینئرنگ اورکے پی ٹی لیگل برانچ کی ٹیموں نے شرکت کی۔کے پی ٹی کی غیر قانونی طور پہ قبضہ کی گئی تمام زمین واگزار کرانے تک آپریشن جاری رہینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں